امارت اسلامی افغانستان نے طالبان کو کابل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، افغان وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
افغان وزارت داخلہ کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ طالبان کابل میں داخل ہوگئے۔
دوسری طرف افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغان پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار ذمہ داریاں چھوڑ کر نکل چکے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے طالبان کو کابل میں داخلے کی اجازت دی۔
اعلامیے کے مطابق طالبان کابل میں ان علاقوں میں سیکیورٹی سنبھالیں جہاں افغان فورسز نے ذمہ داریاں چھوڑی ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغان طالبان نہ کسی کے گھر میں داخل ہوں اور نہ ہی کسی کو تنگ کریں۔