برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان وزارت داخلہ نے کابل میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان نے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا، جبکہ کابل میں صدارتی محل کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی کابل پہنچنے کی خبر کے بعد شہر کی سڑکوں پر افراتفری مچی ہوئی ہے، بڑی تعداد میں لوگ کابل سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل میں اکثر دکانیں بند، دفاتر خالی کردیے گئے ہیں، جبکہ بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔