• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں بھارتی سفیر اور عملہ دارالحکومت کابل سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے افغان دارالحکومت کابل سے اپنے سفارت کار اور سفارتی عملے کو نکال لیا ہے اور انہیں بھارت پہنچایا جا رہا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل میں موجود بھارتی سفارت کار اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلایا گیا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں کابل سے بھارتی سفیر اور عملے کو فوری بھارت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا طیارہ 120 رکنی بھارتی سفارتی عملے کو لے کر کابل سے روانہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی عملے کو گزشتہ شام محفوظ طریقے سے کابل ایئر پورٹ لایا گیا تھا۔

تازہ ترین