• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: غیرت کے نام پر نوجوان اغواء، برہنہ کر کے تشدد

پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے مروٹ میں غیرت کے نام پر نوجوان کو اغواء کر لیا گیا جس کے بعد اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بہاولنگر پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد برہنہ کر کے ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

بہاولنگر پولیس کا مزید کہناہے کہ ملزمان نوجوان پر ناصرف تشدد کرتے رہے بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

بہاولنگر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ 6 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین