کوئٹہ(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ اور نواب محمد شاہوانی کی پی پی میں شمولیت کے بعد بلوچستان کی کچھ اہم شخصیات کے آصف زرداری سے رابطے ہوئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ جھالاوان،مستونگ، رخشان بیلٹ اور کوئٹہ سٹی میں پی پی کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔ نیز ان شخصیات کی شمولیت کے بعد بااثر قبائلی عمائدین کی آمد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا ہے تو پیپلز پارٹی آئندہ حکومت سازی میں کامیاب ہوجائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق سردار یار محمد رند کے بیٹے بی برگ رند کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے اس کے علاوہ کچھ اور مقتدر لوگوں کے پی پی پی جوائن کرنے کا بھی امکان ہے۔