• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورینیم کی افزودگی بڑھانے کا مقصد پرامن ہے، ایران

نیو یارک (جنگ نیوز )ایران نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے اور ایران کی جانب سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو افزودگی کی سرگرمیوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پرعائد پابندیاں ختم کر دیں تو 2015کے معاہدے کی پاسداری کی جائے گی۔اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی تیز کر دی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کا یہ اقدام مغرب کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کا سبب ہو سکتی ہے۔دونوں فریق تہران کے جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔مئی میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے خبر دی تھی کہ ایران نطنز کے علاقے میں ایٹمی پلانٹ سے افزودگی کیلئے اپنے پہلے کیس کیڈ میں جدید سنٹری فیوز کا استعمال کر رہا ہے۔

تازہ ترین