• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور ،راولپنڈی پولیس کے7ہزارسے زیادہ افسران و ملازمین تعینات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)یوم عاشور پر فول پروف سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے7ہزار سے زیادہ افسران و ملازمین تعینات کئے گئے ہیں ، راولپنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایت پر یوم عاشورکے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا، سیکورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے 2500 سے زیادہ پولیس افسران وملازمین سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سی پی او محمد احسن یونس نے اس موقع پرکہاہےکہ راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران شرکاء مجالس اورجلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کررہی ہے،محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین