کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بیت المال نےدوسرے مرحلے میں سبی،لورالائی، ژوب، خضدار میں پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ملک بھر میں لنگر خانےاور پناہ گاہیں قائم کررہا ہےاور اسی سلسلے میں بلوچستان میں اب تک پہلے مرحلے میں کوئٹہ،گوادر،لسبیلہ اور چمن میں لنگر خانےاور پناہ گاہیں قائم کرکے فعال کی ہیں جہاں غریب عوام دو وقت کی روٹی کھاتے ہیں اور پناہ گاہوں میں اندورن ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ رجسٹریشن کی جاتی ہے اور تصدیق کے بعد رہائشی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان بیت المال نےدوسرے مرحلے میں سبی،لورالائی، ژوب، خضدار میں پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کرنے کا فیصلہ کیاہےاور اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک مذکورہ علاقوں میں لنگر خانے وپنا گاہیں قائم کردی جائیں گی۔