• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخر! ہم کب بیدار ہوں گے؟ شنیرا کا پاکستانی قوم سے سوال

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان واقعہ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے سوال کیا ہے کہ ’آخر! ہم کب بیدار ہوں گے؟ اور کب یہ سب ٹھیک کریں گے؟

شنیرا اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آپ سب نے مینارِ پاکستان واقعہ کی فوٹیج دیکھی ہے، کیا اب ہم سب بیدار ہیں؟‘

وسیم اکرم کی اہلیہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا ہر کوئی دیکھتا ہے کہ ہم سب کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم اب سُنے جا رہے ہیں؟‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہ ٹھیک نہیں ہے، جو ہورہا ہے وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔‘

شنیرا کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتے ہوئے حکمرانوں سے درندوں کو سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین