• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولنگر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہاولنگر دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو 5، 5 لاکھ جبکہ 11 زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے مالی امداد ملے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی امداد کسی بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں، جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کا غم وہی جانتے ہیں، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

تازہ ترین