• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر کی ہراسگی، بزدار کی زیرِ صدارت آج پھر اجلاس ہو گا

لاہور میں مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت آج دوبارہ اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہو گا۔

آئی جی پنجاب مینارِ پاکستان واقعے کی حتمی رپورٹ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کریں گے۔

سیف سٹی اتھارٹی میں گزشتہ روز بھی وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا تھا۔


گزشتہ روز کے اجلاس میں مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ واقعے کے حوالے سے پولیس اور پی ایچ اے حکام کی غفلت یا ذمے داری کے تعین کے لیے الگ الگ کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین