• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: جم اور پارک کے بعد طالبان نے آئسکریم پارلر میں بھی ڈیرے لگالیے


افغانستان کے دارالحکومت کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کی جہاں پارک میں جھولے جُھولتے اور جِم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز منظرِ عام پر آئی تھیں تاہم طالبان نے آئسکریم پارلر میں بھی ڈیرے لگالیے ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں کچھ طالبان کو آئسکریم پارلر میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ مزے سے آئسکریم کھارہے ہیں۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی طالبان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہیں۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی تصویر میں چند طالبان کو ہاتھ میں آئسکریم کون لیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارفین کی جانب سے اس تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی طالبان جنگجوؤں کی بچوں کی برقی گاڑیاں چلاتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا تھا کہ جنگجو بچوں کے جھولوں میں ہیں اور بچوں کی گاڑیاں بھی چلا رہے ہیں اور لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تازہ ترین