• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاک ٹاکر سے ہراسانی جیسے واقعے میں سزا عمر قید یا موت ہے: فیاض چوہان

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک پر ٹاک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو ہراساں کیئے جانے جیسے واقعے کے مرتکب افراد کے لیے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354 اے میں سزا عمر قید یا موت ہے۔

یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نادرا اور فرانزک ایجنسی کی مدد سے دیگر ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے کیسز کو جلد انجام تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید