دنیا کے سات عجائبات میں شامل اور مغل بادشاہ شاہ جہاں کی اپنی ملکہ ممتاز محل (ارجمند بانو) کی محبت کی یاد میں تعمیر کیے گئے تاج محل کو بھارتی حکومت نے اب رات میں دیکھنے کے لیے 21 اگست سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد تاج محل کو اب آگرہ جانے والے سیاح اور مقامی لوگ کل شب سے چاند کی روشنی میں دیکھ سکیں گے۔
یاد رہے کہ سنگ مرمر سے بنی اس عظیم یادگار کا نظارہ کرنے کی سہولت 17 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بند کی گئی تھی۔
اس حوالے سے آرکیالوجسٹ (آگرہ سرکل) وسنت کمار سورانکر نے بھارتی خبر ایجنسی کو بتایا کہ اب رات کو تاج محل کو 21، 23 اور 24 اگست کو دیکھا جاسکے گا اور ہفتہ واری بندش جمعہ کو جبکہ لاک ڈائون پر اتوار 22 اگست کو بند رہے گا۔