کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی فائیو اے سائیڈ خواتین ہاکی چیمپئن شپ 7 سے 10 ستمبر تک لاہور میں کھیلی جائیگی، ایونٹ میں پنجاب، کے پی کے، سندھ،بلوچستان اور اسلام آباد ، پاکستان آرمی، واپڈا، ریلویز اور ہائر ایجوکیشن کی ٹیمیں ٹائٹل شرکت کرینگی۔ وہخواتین ہاکی کھلاڑی جو کہ یکم جنوری 2021 تک 25 سال سے کم عمر ہونگیں،شرکت کرسکیں گی۔