• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 گاڑیاں اور 10 موٹرسائیکل غائب، گن پوائنٹ پر لوٹنے اور تالے ٹوٹنے کے متعدد واقعات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سر قہ باالجبر ،نقب زنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی 34وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ تین کاریں اور 8موٹرسائیکل چوری ہو گئے جبکہ دو موٹرسائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیے گئے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے خلیل ،تھانہ نیوٹاون کے علاقے سے عابد،شریف انیس تھانہ صادق آباد کے علاقے سے اشفاق، سول لائن کے علاقے سے عثمان،حماد، ائیر پورٹ کے علاقے سے علی اعجازحق نواز،مورگاہ کے علاقے سے نقیب،فیضان، روات کے علاقے سے ریحان،کینٹ کے علاقے سے حمزہ، صدربیرونی کے علاقے سے محمد خان کے موٹرسائیکل چور لے اڑے۔ادھرتھانہ ریس کورس کے علاقے سے مقصود کی گاڑی چوری کرلی گئی جس میں سات لاکھ 63ہزارروپے اور دیگر کاغذات موجود تھے ،دوسری جانب تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں عثمان،تھانہ ویسٹرج کے علاقے میںراجہ محب ،تھانہ سول لائن کے علاقے سے سہیل نصیر سے موٹرسائیکل چھین لیے گئے۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں زوہیب کی دکان سے کے تالے توڑ کرسینٹری سامان ،تھانہ سول لائن کے علاقے میں زاہدکے گھر سے کپڑے اور بیٹری، تھانہ روات کے علاقے میں راجہ گل نواز کے گھر سے دو تولہ زیوراور نقدی ، ملک خرم کے گھر سے دو لاکھ روپے کیش، اڑھائی تولہ زیوراور کپڑے،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں الطاف کی دکان کی عقبی کھڑکی توڑ کر تین لاکھ کا سامان اور ساٹھ ہزارروپے کی نقدی ،تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں فرحان کے گھر سے تین لاکھ 45ہزارروپے نقدی اور تین تولہ زیورچور لے اڑے ادھرتھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دکاندار راجہ گل نواز کو لوٹنے والے ڈاکو نے مزاحمت پر چاقو مار کر اسے زخمی کردیااوراپنا موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگیا، تھانہ مورگاہ کے علاقے میں یاسر کی دکان پر آنے والے تین ڈاکوئوں نے 42ہزاروپے اور دیگر کاغذات چھین لیے ہیں،تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں آمنے سامنے موجود دو سکولوں کو تارگٹ کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ونقدی چوری کرلیااور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی ، کمپری ہنسیو سکول سسٹم کے مالک سانول نے پولیس کوبتایاکہ اس کے سکول کے تالے توڑ کر 45 ہزار روپے اور ایک لیپ ٹاپ ، USB ڈیوائس اور CCTV کیمرے اور سٹورج ڈیوائس چوری کر لی اسی دوران ہمارے سکول کے سامنے موجود دوسرے سکول مشعل پبلک سکول کے مالک اقبال اعوان آگئے انھوں نے بتایاکہ انکے سکول کے تالے توڑ کر کمپیوٹر بمعہ CPU ، ٹمپریچر گن،2 CCTV کیمرے ، 1 میٹل ڈی ٹیکٹرچوری کرلیاگیا، پولیس نے ایک ہی ایف آئی آر میںچوری کی دو وارداتوں کا اندراج کرلیا، یاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے راولپنڈی کے سرکاری ونجی سکولوں کو چوروں نے ٹارگٹ کیاہواہے ، مگر کسی بھی ملزم کو پکڑا نہیں جاسکا۔تھانہ ویسٹرج پولیس نے حق نواز کی درخواست پر عمران طارق کے خلاف 34لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔اسلام آباد کے تھانہ نون پولیس کو محمد رزاق نے بتایاکہ نامعلوم افرادنے اس کی دکان سے نقدی، موبائل مالیتی 1لاکھ30ہزار روپے،تھانہ رمناپولیس کو میر خان نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے گھر داخل ہوکر1کروڑ40لاکھ روپے مالیتی نقدی اور زیورات وغیرہ ،تھانہ آئی نائن پولیس کو محمد عثمان نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے فون سنتے ہوئے موبائل مالیتی2 لاکھ روپے،تھانہ گولڑہ پولیس کو عمیر احمد نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے میرے گھرسے موبائل اور نقدی مالیتی5 لاکھ روپے،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو محمد ارشدنے بتایاکہ نامعلوم افراد نے بلاک فیکرٹری سے برمے اور موبائل مالیتی1 لاکھ24ہزارروپے،تھانہ کھنہ پولیس کو ظہیر احمد نے بتایاکہ ابراہیم وغیرہ تین افراد نے میرے گھرسے نقدی، زیورات اور کپڑے وغیرہ مالیتی 11 لاکھ 50ہزار روپے، تھانہ گولڑہ پولیس کو فہد علی نے بتایاکہ چار مسلح افرادنے مارٹ سے نقدی، موبائل کارڈاور موبائل مالیتی 4لاکھ40ہزار روپے،تھانہ ترنول پولیس کو عامر خان نے بتایاکہ تین نامعلوم مسلح افرادنے راستہ میں روک کر موٹرسائیکل نمبرRIC-4555 ،نقدی اور موبائل فون مالیتی1لاکھ روپے،تھانہ کوہسار پولیس کو باسط پرویز نے بتایاکہ نامعلوم ملازم نے گاڑی ،تھانہ لوہی بھیر پولیس کو عبدالوہاب نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے کارنمبرGTS-1130 ،تھانہ سہالہ پولیس کو امراب الحق نے بتایاکہ گاڑی نمبرGAV-68 ،تھانہ لوہی بھیرپولیس کو صہیب حسین نے بتایاکہ موٹرسائیکل نمبرRIN-2269 ،صائم الحق نے بتایاکہ موٹروانڈنگ کا سامان وغیرہ مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرلیاگیا، تھانہ بنی گالہ پولیس کو احسان اللہ نے بتایاکہ کاروباری لین دین پر ناصر معین کا دیا گیا6لاکھ کا چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین