وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ فیک نیوز کو میڈیا سیٹھ کا حق کیسے مانا جا سکتا ہے؟
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فیک نیوزکو میڈیا سیٹھ کا حق کیسے مانا جا سکتا ہے؟ موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ تینوں کاتحفظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ کو اپناحق قرار دینا اور اشتہاردینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا ٹریبونلز کو رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقیں، مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے، غریب میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔