امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے، اب لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہوگیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں، پاکستان عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔