• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں سے مشورے کے بعد بنایا جائے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہئے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے، بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں سے مشورے کے بعد بنایا جائے۔ پاکستان کی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، وبائی مرض کرونا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، سالک حسین ایم این اے اور شافع حسین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین