• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی کارروائی‘ 11سماج دشمن گرفتار ‘ اسلحہ و چرس برآمد

راولپنڈی‘ کلر سیداں (سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ جنگ) راولپنڈی اور کلر سیداں پولیس نے مجموعی طور پر 11سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر کے 4پستول تیس بور معہ ایمونیشن‘ ساڑھے 3کلو چرس اور مسروقہ رقم 37ہزار برآمد کر لی۔ تھانہ رتہ امرال‘ نصیر آباد‘ وارث خان‘ صدر بیرونی نے ہارون‘ شہباز‘ شہزاد خان‘ محمد عرفان‘ دانش علی کو گرفتار کیا۔ تھانہ رتہ امرال نے احسان گینگ کے سرغنہ احسان اور اسکے ساتھیوں ہارون اور ذیشان کو گرفتا ر کر لیا۔ کلرسیداں پولیس چوکی چوک پنڈوری نے 2کلو 395گرام چرس برآمد کرکے دو ملزموں خانزیب اور شاہ رخ کو گرفتار کر لیا اور ایف ایکس قبضہ میں لے لی۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے 2چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لئے۔
تازہ ترین