• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پر طالبان کا کنٹرول، محبوبہ مفتی کی مودی سرکار کو وارننگ


مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کا حوالہ دیتے ہوئے مودی سرکار کو وارننگ دے ڈالی۔ 

اپنے بیان میں محبوبہ مفتی نے مودی سرکاری کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی افغانستان سے سبق لے جہاں طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا اور امریکا کو بھگا دیا۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے مودی سرکار کو خبردار بھی کیا کہ ہمارا امتحان نہ لیں اور اپنے طریقے درست کریں، صورتحال کو سمجھیں اور دیکھیں کہ آپ کے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے قابض حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات اور اس کی خصوصی حیثیت کی واپسی پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین