• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 کی دہائی والی صورتحال سے بچنے کیلئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، شاہ محمود

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے،کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے، افغانستان کی تعمیر نو اور افغانوں کی معاشی معاونت کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ90کی دہائی کی صورتحال سے بچنے کیلئےافغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی‘وزیرخارجہ نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہم چاہتے ہیں کہ افغان شہریوں کی جان و مال اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ موجودہ قیادت کی جانب سے منظر عام پر آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

تازہ ترین