کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان سے کامیابی حاصل کریگی، بلوچستان سے تبدیلی کی سونامی کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے،بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائینگے، اہل بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں کے عوام پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنے والے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر فریال تالپور سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پارٹی کی کابینہ اور کارکنوں کی کاوششوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرز پر بلوچستان میں پارٹی کے رہنماوں وکارکن اپنی شب وروز کی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔