لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ذرائع سے خبر آئی ہے کہ شہباز شریف کو راولپنڈی نیب میں طلب کر لیا گیا ہے‘،3.3ٹریلین کے منصوبے شہبازشریف نے اپنے دور میں لگائے جس میں ایک ٹریلین کی بچت بھی ہے، کھربوں کے منصوبوںمیں سے 45لاکھ روپے کے پھول بوٹے لگانے کا الزام آ گیا جبکہ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہناہے کہ مریم اورنگزیب صاحبہ کہہ رہی ہیں صرف 45 کروڑ پر بلا لیا گیا، 45 کروڑ کسی کے باپ کے تھے؟ آپ گھر سے لے کر آئے تھے ،جو نا پوچھتے؟شہباز گل نے کہا کہ مالیوں کا کام کروڑوں میں احسن اقبال کے بھائی کو دے دیا گیا، شہبازشریف نے خالص ایک ہزار ارب روپے کی بچت کر کے اپنے اور بیٹوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے ۔ اتوارکو لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی آئی ڈی میں کاغذ لہرا کر شہبازشریف پر کبھی گندا نالہ ،صاف پانی ،کبھی منی لانڈرنگ اورکبھی ملتان و لاہور میٹرو کے الزامات لگائے جاتے ہیں‘ڈیلی میل میںشریف فیملی کے اکائونٹس کھنگالے گئے لیکن عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا، کہاگیا کہ شہبازشریف نے احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکہ دیا جو مذاق ہے۔ملک کوکرپشن کا بازار بنادیا گیا ہے ، آپ اورنج ٹرین کے فیتے کاٹتے نہیں تھکتے اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس میں کرپشن ہوئی، ہمارے دور کے سیف سٹی پراجیکٹ کو وزیر اعلیٰ اور وزیر دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ دفن ہوگیا ،عمران خان صاحب آپ نیب کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیں،آپ فارن فنڈنگ کیس میں مطلوب ہیں۔ چھپن کمپنیوں کے الزام لگانے والوں نے ملک کو پرائیویٹ کمپنی بنا دیا، پاکستان عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔دوسری جانبڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف والا مائنڈ سیٹ آج بھی چل رہا ہے۔ شہباز گل کا اپنے بیان میں کہناتھاکہ مریم اورنگزیب صاحبہ کہہ رہی ہیں صرف 45 کروڑ پر بلا لیا گیا، 45 کروڑ کسی کے باپ کے تھے؟ آپ گھر سے لے کر آئے تھے ،جو نا پوچھتے؟شہباز گل نے کہا کہ مالیوں کا کام کروڑوں میں احسن اقبال کے بھائی کو دے دیا گیا، شہبازشریف نے خالص ایک ہزار ارب روپے کی بچت کر کے اپنے اور بیٹوں کے اکاؤنٹ میں ڈالے۔انہوں نے کہا کہ ارسطو صاحب خود وزیر منصوبہ بندی تھے اور اپنے بھائی کو ٹھیکے دلواتے رہے، ان سب کو جواب دینا ہو گا۔