پشاور( وقائع نگار ) حیات آباد فیز ٹو کے قریب ڈمپنگ پوائنٹ عوام کے لئے درد سر بن گیا ۔ علاقہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے کسی اور جگہ بندو بست کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔اہلیان علاقہ کے مطابق علاقہ میں ڈمپنگ پوائنٹ سے تعفن پھیلا ہوتا ہے جس نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر رکھا ہے جبکہ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے علاقہ میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق علاقہ میں ڈمپنگ پوائنٹ کی وجہ سے ہر طرف مچھروں کی افزائش نسل کا بھی خدشہ رہتا ہے جس سے مختلف امراض پھیلتے ہیں علاقہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں قائم ڈمپنگ پوئنٹ کو کسی دوسری جگہ پر منتقل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔