پشاور( وقائع نگار) حکومتی دعوئوں کے باوجود صوبائی دارلحکومت پشاور میں چائلڈ لیبر میں کمی نہ آسکی ۔ شہر کے بس اڈوں ،بی آر ٹی سٹیشنز اور بازاروں سمیت شہر کے مختلف سڑکوں پر ٹریفک سٹاپس پر بچے اورخواتین بھیک مانگنے سمیت ہاتھوں میں ماسک اور دیگر اشیاء لیکر فروخت کرتے ہیں جنہوں نے متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے کورونا کی چوتھی لہر کے دوران بھی چائلڈ لیبر اور بھیک مانگنے والے بھکاری بچوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے بچوں کے متاثر ہونیکا خدشہ بڑھ چکا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے ۔