• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ایئر پورٹ پر فائرنگ،سیکیورٹی فورس کا اہلکار ہلاک


کابل ایئرپورٹ کے شمالی دروازے پر فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہوائی اڈے پر مسلح افراد کی امریکی اور جرمن فوج سے بھی جھڑپ  ہوئی۔

دوسری جانب افغان طالبان نے کابل کی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کی وجہ امریکی فوجیوں کی موجودگی ہے۔

تازہ ترین