• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا پہلا مر حلہ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونیئر ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ منگل کو ایبٹ آباد میں ختم ہوگیا، پہلا مر حلہ 16روز پر محیط تھا جس کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے ان کو شملہ اور سربن سمیت دیگر دشوار گذارپہاڑیوں پر سخت ترین تربیتی عمل سے گذارا گیا۔ ہیڈ کوچ کیمپ کمانڈنٹ طاہر زمان، ٹیم منیجر بریگیڈیئر (ر) خالد مختار فرحانی، اسسٹنٹ کوچ ذیشان اشرف، ٹرینر غضنفر علی نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کیا۔قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں 40 کھلاڑیوں نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ہماری سفارشات پر قومی ٹیم کو یورپ کا دورہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین