• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئیں

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جنہوں نے فلمی دنیا میں اپنی شاندار اداکاری سے اور اپنے فلاحی کاموں سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئی ہیں۔

انجلینا جولی نے تین روز پہلے ہی افغان شہریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا اور صرف تین روز میں ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7.6ملین تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی پہلی انسٹا گرام پوسٹ میں ایک افغان لڑکی کاخط شیئر کرتے ہوئے بتایاتھا کہ’یہ ایک خط ہے جو مجھے افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی نے بھیجا تھا۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اس وقت، افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے اور آزادانہ طور پر اظہارِ خیال کرنے کا حق کھو رہے ہیں لہٰذا! میں انسٹاگرام پر ان کی آواز دنیا تک پہنچانے آئی ہوں جو اس وقت اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر امریکی جریدے کے لیے لکھے ہوئے ایک آرٹیکل کا لنک بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے افغانستان میں امریکا کی شکست کے بعد افغان شہریوں کے لیے فکرمندی اور اپنے امریکی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین