• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ماں بیٹی سے زیادتی کا ایک ملزم پہلے بھی زیادتی میں ملوث رہا ہے، سی سی پی او لاہور


سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر  کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی سے زیادتی کا ایک ملزم پہلے بھی زیادتی کے کیس میں ملوث رہا ہے، پہلا ملزم صبح 6، 7 بجے تک پکڑ لیا تھا، ملزمان کو سزائے موت دلانے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر  نے کہا کہ چوہنگ میں ماں بیٹی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ دلخراش ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزمان گرفتار کر لیے۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے دو ملزمان عمر فاروق اور منصب کو پکڑ لیا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

 غلام محمود ڈوگر  نے کہا کہ رات میں واقعہ کا پتہ چلا تو کامیابی کے لیے منت بھی مانی، واقعہ کا پہلا ملزم صبح 6، 7 بجے تک پکڑ لیا تھا۔

 سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ان شا اللّٰہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، ایک ملزم ریپ کیسز میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ٹک ٹاکر لڑکی کے واقعے میں 71 سال کے بزرگ کی گرفتاری غلطی سے ہوئی، غلطی کرنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں نفری تعینات تھی، نفری کے دو جوانوں نے اس لڑکی کو ریسکیو کیا۔

تازہ ترین