کراچی (اسٹاف رپورٹر) لورالائی نے پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ 22-2021 کے بلوچستان مرحلے کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل اتوار کو کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں لسبیلہ کے خلاف ڈرا پر ختم ہوا تھا۔لورالائی نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی اننگز کے اسکور کا 304 رنز آٹھ وکٹوں پر دفاع کرتے ہوئے لسبیلہ کو 293 پر آؤٹ کردیا۔لورالائی کے ناصر خان نے پہلی اننگز میں 108 رنز بنائے۔