اسلام آباد ( ناصر چشتی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنویئر لال چند کی صدارت میں ہوا،رکن کمیٹی انجینئر صابرحسین قائم خانی نے کہا کہ حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 13جانیں گئیں ان جانوں کا حساب کون دے گا ، ذمہ داروں کوکمیٹی میں پیش کیا جائے،لواحقین کو وہ معاوضہ دیا جائے جو کمپنیاں اپنے ورکرز کو دیتی ہیں،حیدر آباد واقعہ کے ذمہ داروں کو کمیٹی میں پیش کیا جائے وائس چیئر مین نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہااس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کی ہیں ہم نےحیسکو کو شو کازجاری کر رکھا ہے نیپرا نے پاور ڈویژن کو پیپکو کے خاتمے کا خط لکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ نیپرا بطور ریگولیٹر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کار کردگی سے مطمئن نہیںسائرہ بانو نے کہا کہ ہیسکو میں لوٹ مار ہے۔