اسلام آباد ( آن لائن ) میٹرو منصوبے میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال نے خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھے اپنے ذرائع سے معلوم ہوا چیئرمین نیب نے میرے وارنٹس جاری کئے ہیں۔