کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے 12 ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع ژوب کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے ضلعی الیکشن کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹونمنٹ الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ، ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ، اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر کو الیکشن میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جن پر صوبائی الیکشن کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر محمد سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل ، ریٹرننگ افسر کنٹونمنٹ الیکشن ضمیر حسین ، اے ڈی سی جار اللہ اور الیکشن افسر ژوب اخلاق احمد نے شرکت کی ۔