• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز ریت سے نکل کر دوبارہ ساحل پر پھنس گیا


کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارے ریت میں پھنسے بحری ’’جہاز ہینگ ٹونگ 77‘‘ آج کامیابی سے ریت سے نکلنے کے بعد دوبارہ سی ویو ساحل پر پھنس گیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز پہلے مقام سے ایک کلومیٹر دور ساحل پردوبارہ پھنس گیا، جہاز کے کیپٹن نے سی میکس کمپنی اور کمپنی نے جہاز کیپٹن کو آپریشن ناکام ہونے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

جہاز نکالنے کے آپریشن کے دوران ٹگ بوٹس جہاز کے قریب آنے کے بجائے بہت دور رہیں، جہاز تیرنے کے بعد ٹگ بوٹس قریب آکر جہاز کو کھینچ نہ سکیں۔

سیلویج کمپنی اور جہاز کے کیپٹن نے اس صورتحال میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے شروع کر دیئے ہیں ۔

سیلویج کمپنی کاکہنا ہے کہ جہاز کے کیپٹن نے رسہ ٹوٹنے پر اینکر ڈالنے سے انکار کر دیا تھا،جبکہ جہاز کےکیپٹن کاکہنا ہے کہ سیلویج کمپنی کے ٹگس کی وجہ سے آپریشن ناکام ہوا۔

شپنگ کمپنی کاکہنا ہے کہ رسہ ڈالنے کے بعد کل دوبارہ آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔


تازہ ترین