• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، سوئے ہوئے کانکنوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 جاں بحق

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) مارواڑ میں سوئے ہوئے کانکنوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین کانکن جاں بحق ہو گئے،حملہ آور پیدل فرار ،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقے سوات اور شانگلہ روانہ کر دی گئیں۔

لیویز کے مطابق کوئٹہ سے 70کلومیٹر دور واقعہ معدنی علاقہ مارواڑ میں میں مختلف مقامی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکن پیر اور منگل کی شب اپنے کوارٹرز میں سوئے ہوئے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی،جس سےتین کانکن عبدالوکیل، ہدایت الرحمٰن اور گل حکیم موقع پر جاں بحق ہو گئے، ملزمان پیدل ہی فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع منگل کی صبح ملی جس پر لیویز ٗ سیکورٹی فورسز اور پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقے سوات اور شانگلہ روانہ کر دی گئیں جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ،سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔

تازہ ترین