لاہور(آصف محمود )پنجاب کی جیلوں میں قید 40ہزار سے زائد قیدیوں میں سے 43فیصد قتل کے جرم میں ملوث ہیں۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق صوبے کی 42جیلوں میں 17ہزار974قیدی قتل کے ملزم و مجرم ہیں۔ راہزنی اور ڈکیتی کے 4007(9فیصد)، منشیات کے 8ہزار 810 (19فیصد)، ریپ کے 1045(2فیصد)، اغواء برائے تاوان کے 981(2فیصد)، بوگس چیکوں کے 1063(2 فیصد)، دھوکہ دہی اور فراڈ اور پراپرٹی کے 878(2فیصد)،اقدام قتل کے 1ہزار 526(3فیصد)، چوری کے 2 ہزار 410 (5فیصد)، تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والے 1ہزار 233 (3فیصد) متفرق جرائم میں 4ہزار166(9فیصد)، دہشت گرد اور خود کش بمباری کے 314 (1فیصد) ، غیر فطری فعل کے 817(2فیصد) اور زنا کے 284(1فیصد) قیدی ہیں۔