• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1.21 ارب ڈالرز رہا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024ء کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 58.20 کروڑ ڈالرز جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.21 ارب ڈالرز رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024ء کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.39 ڈالرز تھا۔

دسمبر 2024ء میں ملکی برآمدات 3.05 ارب ڈالرز، درآمدات 4.77 ارب ڈالرز جبکہ تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالرز رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات 7 فیصد اضافے سے 16.22 ڈالرز اور مالی سال 2025ء کی پہلی ششماہی کی درآمدات 9 فیصد اضافے سے 27.74 ارب ڈالرز رہیں۔

اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلی ششماہی کا تجارتی خسارہ 13 فیصد اضافے سے 11.51 ارب ڈالرز رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید