• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کو 1 سال مکمل: اداکارہ نے ان دیکھی تصاویر شیئر کر دی

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید اور مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔

اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کی ان دیکھی خوبصورت تصویریں اور شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس خوبصورت جوڑی کی مہندی کی رسم بھی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو میری محبت، آپ کے ساتھ زندگی خوبصورت ہے اور آپ ہیرو ہیں۔‘


 دوسری جانب کرکٹر شعیب ملک نے متعدد یادگار تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بہت سے خوبصورت دن اور یادیں ایک ساتھ، سالگرہ مبارک ہو۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 جنوری کو ثناء جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے اپنے مداحوں سمیت پاک بھارت عوام کو حیرانی میں مبتلا کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2022ء کے اختتام سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپریل 2010ء میں شادی کی تھی۔

طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018ء کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

دوسری جانب اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کوویڈ کے دوران اکتوبر 2020ء میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست و احباب اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

نومبر 2023ء میں اس جوڑی کی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بعد ازاں گزشتہ سال اکتوبر میں گلوکار و اداکار، ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نے بھی نکاح کر لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے تقریباً 9 ماہ بعد اپنے خفیہ نکاح کا اعلان کیا تھا۔

عمیر جسوال نے 7 اکتوبر کو انسٹاگرام پر کریم کلر کی شیروانی، پگڑی باندھے دولہا کے روپ میں تصویر شیئر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید