• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ذوالفقار علی عطرے نے اپنے کیریئر میں 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیے اور پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ 

ان کی بطور میوزک ڈائریکٹر آخری فلم ’ویلکم پنجاب‘ تھی جس کی شوٹنگ  اس وقت جاری ہے۔

ذوالفقار علی عطرے کو 2024ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید