• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان : اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ 5 ویں روز بھی جاری

 
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے سبب سرکاری اسپتالوں میں نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز سروسز بھی معطل ہے۔

سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کی بندش کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اسپتالوں میں سروسز کا بائیکاٹ رہے گا۔

دوسری جانب محکمۂ صحت بلوچستان نے ہڑتال پر ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹس کو ہڑتال کرنے پر شوکاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

صحت سے مزید