• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

 بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانیٔ پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی۔

 بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، وفاقی حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید