• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمشنر نے لورالائی میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے انتظامات کاجائزہ لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لورلائی کا دورہ کیا انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر عامر اشفاق اور ضلعی الیکشن کمشنر محمد یوسف کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹونمنٹ الیکشن کے انتظامات کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی سی لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمٰن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں ایس ڈی پی او لورالائی نظام الدین نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے جس پر صوبائی الیکشن کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں ریٹرننگ افسر نعیم ، تحصیلدار ثنا اللہ ، اے سی عبدالناصر نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین