پینٹاگون نے کہا ہے کہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک امریکی فوج کابل ایئرپورٹ سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری رکھے گی، لیکن آخری دنوں میں امریکی فوج اور فوجی ساز و سامان کو نکالنا ترجیح ہوگی۔
امریکی فوج کے انخلا کے بعد امریکا کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
امریکی فوجی جنرل ولیئم ٹیلر کے مطابق انخلا کے لیے ہر 39 منٹ میں ایک طیارہ کابل ایئرپورٹ سے پرواز کررہا ہے۔
امریکی فوجی جنرل ولیئم ٹیلر نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ اس وقت 10 ہزار سے زائد افراد کابل ایئرپورٹ افغانستان سے انخلا کے منتظر ہیں، انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 90 امریکی اور دیگر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے مزید 19 ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نےکہا کہ کابل سے اب تک 4400 امریکیوں کا انخلا کرایا گیا ہے اور آخری دو دنوں میں افغانستان سے امریکی فوج اورفوجی ساز و سامان کو نکالنا ترجیح ہوگی۔