• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شخص گاڑی چلاتے چلاتے جھیل کے بیچ میں پہنچ گیا، ویڈیو وائرل


گاڑی چلانے کا شوقین بھارتی شخص گاڑی چلاتے چلاتے جھیل کے بیچوں بیچ پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں گاڑی چلانے والا شخص دن کی روشنی میں بھی سڑک اور جھیل کے درمیان فرق نہ کر سکا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو جنگاؤں شہر کے علاقے بٹوکما کنٹا جھیل کی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ٹرینی ڈرائیور انسٹرکٹر سے جھیل کے اطراف گاڑی چلانا سیکھ رہا تھا کہ مشق کے دوران اچانک ٹرینی ڈرائیور نے غلطی سے بریک کی بجائے ایکسلریٹر دبا دیا جس سے گاڑی پانی میں جاگری۔

موقع پر موجود راہ گیر کی حاضر دماغی نے ان دونوں کی جان بچائی، راہگیر نے پانی میں چھلانگ لگا کر دونوں کو باحفاظت ساحل تک پہنچنے میں مدد کی۔

مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا تھا۔

گاڑی میں موجود دونوں افراد اب محفوظ ہیں، تاہم ٹرینی ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید