اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد ستمبر 2021میں رکھ دیا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے تمام امور جلد سے جلد مکمل کرے اور ستمبر تک کے سی آر انفراسٹرکچر کے سنگ بنیاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے ، اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اور ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔