• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، ہائکنگ  ٹریکس پر پولیس فورس تعینات، کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کافیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آئی جی اسلام آباد نے ہائکنگ کیلئے جانیوالے شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس فورس تعینات کرنے کے ساتھ ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کے ہمراہ ہائیکنگ پوائنٹس ٹریل تھری اورفائیو کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکنگ کے لئے جانے والے شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ان کی سہولت کیلئے پولیس فورس تعینات کی جائے جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی ٹریلز کی نگرانی کی جائیگی۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویرنے کہا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے ہائیکنگ ٹریلز کی مانیٹرنگ کا یقینی بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ پولیس کی اضافی نفری خصوصاً خواتین کی مدد اور رہنمائی کیلئے لیڈی فورس بھی تعینات کی گئی ہے، اسی طرح ٹریلز کے پارکنگ ایریاز اور مارگلہ روڈ پر بائیسکل فورس بھی تعینات کی گئی ہے ہو گی جو شہریوں کی مدد اوررہنمائی کریگی۔انھوں نے کہا کہ فورس اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈکیساتھ مکمل کوارڈی نیشن رکھے گی جبکہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے اہلکار بھی پولیس فورس کے ساتھ تعینات ہوں گے۔
تازہ ترین