• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملوں کا خطرہ، دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارہ کے ماسکو پر 2 گھنٹے تک چکر

روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملوں کے خطرے کے باعث جمعہ کو روس کی فضا میں افراتفری دیکھی گئی۔

حملوں کی وارننگ پر روس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ماسکو کے تمام چاروں بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کردی۔ فضائی حدود بیشتر وقت مکمل طور پر خالی دیکھی گئی۔

حکام کے مطابق درجنوں طیاروں کا رُخ موڑ دیا گیا، تقریباً 175 پروازیں منسوخ جبکہ 630 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اس دوران دبئی سے ماسکو کی ایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 133 کو ڈومودیڈوو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ملی اور اس پرواز کے زیر استعمال دنیا کے سب سے بڑے ایئربس اے 380 طیارے کو فضا میں ہی تقریباً 2 گھنٹے تک ہولڈ رکھ کر چکر کاٹنا پڑے۔

پرواز کے 2 گھنٹے کے ہولڈ پر 28 ہزار لیٹر ایندھن استعمال ہوا، جس سے ایک پرواز پر ایئرلائن کو 1 کروڑ روپے کا اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑا۔

شیریمیتیوو ایئرپورٹ سے مسافروں کو نکال کر محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا۔ ماسکو کا فلائٹ آپریشن اور رات گئے تک شدید متاثر تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید