• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران جیب خالی نکلنے پر مسلح افراد کی شہری پر فائرنگ، 8 گاڑیاں، 15 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشے 11موٹرسائیکلوں ،26موبائل فونز،طلائی زیورات ،مویشیوں ،اورنقدی جبکہ اسلام آبادکے علاقوں میں شہریوں کو7گاڑیوں،3 موٹرسائیکلوں،لاکھوں روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی،طلائی زیورات ،اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا ۔تھانہ ریس کورس کو محمد منشاء نے بتایاکہ گھر کی طرف جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے روک کرپسٹل تان لی اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو میں نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں، جس پر اس نے فائر کیا جو مجھے ٹخنے پر لگا اور وہ فرار ہو گئے۔ حساس مقامات بھی ڈاکووں سے محفوظ نہ رہ سکے، بدھ کو تھانہ مارگلہ کے علاقے میں پائیٹ کے افسر کو بحریہ یونیورسٹی کے سامنے لوٹ لیا گیا، ڈاکو اسلحہ کے زور پر پائیٹ کے افسر سے 15 ہزاراور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ڈکیت بحریہ یونیورسٹی کے سامنے سیف سٹی کیمروں کے نیچے سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اسلحے کی نوک پر لوٹنے اور چوری کی وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ کینٹ، تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد، تھانہ ائرپورٹ،تھانہ مورگاہ،تھانہ صدرواہ،تھانہ گوجرخان ،تھانہ سٹی، تھانہ رتہ امرال،تھانہ پیرودھائی،تھانہ بنی ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ ریس کورس ،تھانہ سول لائن ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ کہوٹہ ،تھانہ صدربیرونی،تھانہ روات،تھانہ چونترہ ،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ سہالہ ،تھانہ گولڑہ ، تھانہ کوہسار ، تھانہ رمنا ، تھانہ سہالہ ، تھانہ شالیمار ،تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ گولڑہ ،تھانہ کوہسار ،، تھانہ کورال ، تھانہ مارگلہ، تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ آئی نائن کی حدود میں ہوئیں ، جن میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی ،موبائلز و دیگر قیمتی اشیا ء اڑا لی گئیں۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین