• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا، ٹام لیتھم

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹام لیتھم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کےلیے تیار وکٹ تین ملکی سیریز کے فائنل سے کچھ مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اچھا مقابلہ ہوتا ہے افتتاحی میچ میں بھی ایسا ہی ہو گا، رچن رویندرا صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ لوکی فرگوسن ان فٹ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ پچھلے 2، 3 سال میں پاکستان میں کافی کھیلے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز کا اچھا اندازہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور پاکستان کو ہمارے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوچکا ہے، 3 ملکی ٹورنامنٹ کے دوران نیوزی لینڈ نے کافی اچھا کھیلا۔

ٹام لیتھم نے یہ بھی کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں اہم ہے کہ وکٹیں لیں ورنہ حریف تیزی سے رنز بناتے ہیں، ہمارے اسپنرز نے 3 ملکی ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ٹیم کی فائنل الیون پر فیصلہ نہیں ہوا، کائل جیمی سن کل کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، پاکستان کو ہوم کراؤڈ کی سپورٹ ہوگی جو ہمارے لیے چیلنج ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید